کرکٹ

پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی.

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کی ایشین چیمپئن انڈر 19 کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف سیریز میں حصہ لے گی، یہ سیریز 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی،

جس میں ایک چار روزہ میچ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا,

اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 9 ستمبر کو آرنڈل میں ہوگا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا، سیریز کے آخری دو ون ڈے میچز 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم حالیہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، ٹیم نے دسمبر 2025 میں دبئی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ جنوری 2026 کے دوران زمبابوے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں افغانستان اور میزبان زمبابوے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے رواں سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!