دیگر سپورٹس

ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ ; شاہزیب خان کی شاندار فائٹ ،سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے شاہزیب خان کی شاندار فائٹ ایشین MMA چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس ایتھلیٹ شاہزیب خان نے ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

فائنل مقابلے میں شاہزیب کا سامنا ازبکستان کے مضبوط ایتھلیٹ سے ہوا، جہاں انہوں نے بہترین فائٹ پیش کی تاہم سخت مقابلے کے بعد وہ فائنل میں شکست کھا گئے۔

شاہزیب کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے کیونکہ وہ ایشین مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (AMMA) کے پہلے پاکستانی سلور میڈلسٹ بن گئے ہیں۔ انہوں نے پورے ایونٹ میں غیر معمولی مہارت، حوصلے اور فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فائنل تک پہنچنے کے سفر میں انہوں نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط اور تجربہ کار حریفوں کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

شاہزیب اس سے قبل بھی شاندار کامیابیاں اپنے نام کر چکے ہیں۔

وہ پہلے بھی 2021 میں ایشین چیمپئن رہ چکے ہیں جبکہ سال 2024 میں ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر بھی پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ ان کی مسلسل بہترین کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کے نمایاں اور باصلاحیت فائٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کی اس عمدہ پرفارمنس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر آنے والے اسلامک گیمز ریاض کے لیے بھی کوالیفائی کرئینگے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذولفقار علی نے شاہزیب خان کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:

“شاہزیب نے پورے ایونٹ میں بہترین فائٹس لڑیں اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ فائنل تک رسائی اور سلور میڈل جیتنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ وہ پہلے بھی ایشین چیمپئن اور ورلڈ برانز میڈلسٹ رہ چکے ہیں،

اور انہوں نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اسلامک گیمز ریاض میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔”

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور پوری اسپورٹس کمیونٹی کی جانب سے شاہزیب کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!