کرکٹ

پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں شرکت کیلیے آئرلینڈ پہنچ گئی

پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

ٹرائی سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 26 مئی کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ایچ پی سی، کاسل ایونیو، ڈبلن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم سہ ملکی سیریز میں مجموعی طور پر 4 میچز کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز 29 مئی کو میزبان آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔

اس سیریز کو آئندہ بین الاقوامی ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قومی ٹیم کو بڑے مقابلوں سے قبل معیاری پریکٹس کا موقع ملے گا۔

فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ وہ آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی پاکستان کی کپتان ہوں گی۔

قومی اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!