والی بال

اسلام آباد میں کاوا والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

چھ ملکی ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

اسلام آباد میں کاوا والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

چھ ملکی ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

اسلام آباد ; پاکستان والی بال فیڈریشن پی وی ایف کے زیرِ اہتمام زونگ 5G سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن کاواممینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب اسلام آباد ہوٹل کر دی گئی

ایونٹ 22 سے 29 جولائی تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ہونے والی چھ ملکی بین الاقوامی چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائے گا.چیمپئن شپ میں پاکستان بنگلہ دیش قازقستان نیپال سری لنکا اور ازبکستان کی قومی ٹیمیں شرکت کریں گی

ایونٹ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (کاوا) کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے تمام شریک ممالک کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں

اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ کاوا کے بین الاقوامی عہدیدار اور مندوبین بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

ہیں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے عہدیدران کاوا کے نمائندے شریک ممالک کے کوچز کپتان کھلاڑی اور قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے شرکت کی

پریس کانفرنس کے دوران فیڈریشن حکام چیمپئن شپ کی تیاریوں ٹیموں کی آمد ٹورنامنٹ شیڈول سیکیورٹی انتظامات قومی ٹیم کی تیاریوں اور خطے میں والی بال کے فروغ کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی میڈیا نمائندوں کو بین الاقوامی عہدیداروں کوچز اور کھلاڑیوں سے گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا گیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!