اسنوکر

عمران صدیقی نے نیا ناظم آباد جشن آزادی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد مجدد خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

عمران صدیقی نے نیا ناظم آباد جشن آزادی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد مجدد خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، مہمان خصوصی ڈاکٹر فاروق ستار کا اختتامی تقریب سے خطاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) عمران انیس صدیقی نے نیا ناظم آباد جشن آزادی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ۔ فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مجدد خان کو ٹائی بریکر پر شکست ہوئی۔

نیا ناظم آباد جمخانہ میں کھیلے گئے بیسٹ آف فائیو فائنل میں عمران انیس صدیقی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ مجدد خان نے بھرپور مزاحمت کی لیکن آخری فریم میں بلیک بال کے ٹائی بریکر پر غلط شاٹ کی وجہ سے میچ ہار گئے ۔

مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور صدر نیا ناظم آباد جمخانہ سید محمد طلحہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش ۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔ جیتنے والے والے کو مبارکباد اور ہارنے والے کھلاڑی مزید محنت کریں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی سہولیات بہترین ہیں۔ معروف صنعت کار عارف حبیب نے نیا ناظم آباد کو واقعی میں ایک اسپورٹس سٹی کے طور پر بنایا ہے

جہاں سوئمنگ، اسکواش، کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت بیس سے زائد گیم کا انفرا اسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایسی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کریں۔

ایونٹ میں حسن خان نے انچاس کا بڑا بریک کھیلنے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ محمد عتیق ایمی فائنل میں شکست ہوئی۔ محمد احمد نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر معروف تاجر طارق اقبال۔ سلیم طارق، کا۔ران شیخ، منیجر اسپورٹس محمد آصف، فیلڈ منیجر عرفان ساجد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!