دیگر سپورٹس

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد ; پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ یحیی نے دوسری اور شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں جاری ٹورنامنٹ میں ایمچور سنگلز کے مقابلے منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سید سعاد نے 285 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور یحیی نے 277 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شہریار 271 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور علی 265 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!