ہاکی

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست

ایشین گیمز ہاکی،مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدپہلی شکست

میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا، برتری بھی حاصل تھی، مگر آخری پانچ منٹ قومی ہاکی ٹیم سے جیت چھین کر لے گئے۔ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں کھیلے گئے گروپ بی کے سنسنی خیز مقابلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ ابتدا ہی سے سخت رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 3،3 گول سے برابر تھیں۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کرکے قومی ٹیم کوبرتری دلا دی، تاہم میچ کے آخری پانچ منٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئے۔

ملائیشیا نے اختتامی لمحات میں دو گول داغ کر مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا اور4کے مقابلے میں5گول سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی مسلسل تین فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔

پاکستان کی جانب سے تمام چار گول سفیان خان نے کیے۔شکست کے باوجود گروپ بی میں پاکستان کی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ملائیشیا سرفہرست ہے۔

پاکستان اپنا گروپ راؤنڈ کا آخری میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔ہاکی میں شکست کے باوجود پاکستان گروپ بی میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اب قومی ٹیم کی نظریں عمان کے خلاف آخری گروپ میچ پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!