
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ 24 ستمبر کو ہوگی
رپورٹ: عابد حسین
لاہور: لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (LRCA) کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ 24 ستمبر بروز جمعرات کو ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ لاہور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگی۔ اجلاس کی صدارت لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کریں گے۔
سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں لاہور ریجن کے پانچوں زونز سٹی زون، کینٹ زون، ماڈل ٹاؤن زون، شالیمار زون اور راوی زون کے صدر، سیکرٹری اور خزانچی بطور اراکین جنرل باڈی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ جنرل باڈی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026-27 کے لیے آڈٹ فرم کی تقرری کے حوالے سے مقررہ کارروائی بھی مکمل کی جائے گی۔
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سالانہ جنرل باڈی اجلاس کے لیے تمام اراکین کو ایجنڈا بروقت جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے مالی اور انتظامی امور سے متعلق اہم نکات پر ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



