کرکٹ

ایشین گیمز: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

217 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی

ایشین گیمز: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ناگویا، آئیچی، جاپان: ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلے کے گولڈ میڈل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 147 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ 217 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 15.4 اوورز میں محض 69 رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

اس ایشین گیمز میں یہ بھارت کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت کے کل تمغوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے، جس میں 4 چاندی (سلور)، 2 کانسی (برونز) اور 1 سونے (گولڈ) کا تمغہ شامل ہے۔

ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلے کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 217 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

ہندوستان نے مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹوں پر 216 رنز بنائے جس میں اسمرتی مندھانا کے 45 گیندوں پر 79 رنز، شیفالی کے 29 گیندوں پر 48 رنز اور ریچا گھوش کے 22 گیندوں پر 49 رنز شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رن بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم کو صرف 69 رنوں پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح بھارت نے یہ میچ 147 رنوں کے بڑے فرق سے اپنے نام کیا۔

سری لنکن بلے باز بھارتی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکیں؛ صرف ان کی کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 29 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دوسری طرف، بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شیفالی ورما، شریانکا پاٹل اور چرنی کو 2-2 وکٹیں ملیں۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیونسری لنکا کی پلیئنگ : امیشا دولانی، چماری اتاپتو (کپتان)، ہاسینی پریرا، ہرشیتھا سماراوکرما، کویشا دلہاری، ہنسیما کرونارتنے، کوشانی نوتھیانگنا (وکٹ کیپر)، متالی ایودھیا، کاویا کوندی، چامودی پربودھا اور سوگندھیکا کماری۔

بھارت کی پلیئنگ الیون : اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، گونالن کملینی، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، بھارتی پھلمالی، دیپتی شرما، شریانکا پاٹل، شری چرنی، نندنی شرما اور کرانتی گوڑ۔

قبل ازیں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل (میڈل) میچ میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچی ہے، جب کہ دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!