جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار اختتام، نئے چیمپئنز کا اعلان
سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کئے

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار اختتام، نئے چیمپئنز کا اعلان
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) – پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے انعامات تقسیم کیے
اور کہا کہ پنجاب حکومت ٹینس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتے رہیں گے۔ فضل الرحمن نے یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب اور اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم ریں گے۔
انہوں نے جوان کھلاڑیوں کو مقابلے کے مواقع فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیل کے اعلیٰ سطحی مراحل تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل (ٹرپل کراؤن) اپنے نام کر لیے۔
دیگر فائنلز میں بوائز انڈر 18 کا ٹائٹل امیر مزاری نے جیتا جبکہ گرلز انڈر 18 میں بسمل ضیاء فاتح رہیں۔ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل بسمل ضیاء اور خدیجہ خلیل کی جوڑی نے اپنے نام کیا۔ سینیئرز 55 پلس ڈبلز میں رشید ملک اور عارف فیروز کی جوڑی کاپامیاب رہی۔
اختتامی تقریب میں اس موقع پر پی ایل ٹی اے کے صدر کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور سینئر نائب صدر رشید ملک نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔



