نوجوان سوئمرز کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ
پنجاب میں سوئمنگ اکیڈمیز بنیں گی، وزیر کھیل کا اعلان

نوجوان سوئمرز کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ
پنجاب میں سوئمنگ اکیڈمیز بنیں گی، وزیر کھیل کا اعلان
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ): صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں سوئمنگ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 19ویں میکڈونلڈز نیشنل انٹرسکول سوئمنگ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جیتنے والے سوئمرز میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
سوئمرز کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ نوجوان سوئمرز ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
"سپورٹس بورڈ پنجاب سی ایم پنجاب سوئمنگ اکیڈمیز کے ذریعے بچوں کو مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ اس کھیل کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوان ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے”۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ سکولز کی سطح پر مقابلے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی شناخت اور نوجوان سوئمرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
"وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے”۔



