بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم فروری سے ڈربن میں ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی بھارتی ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔قبل ازیں بھارت نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٗکپتان ویرات کوہلی شادی کے بعد دوبارہ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ اسکواڈ میں محمد شامی اور شردل ٹھاکر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔آئندہ ماہ ہونے والے دورے کیلئے کیدار جادھو، محمد شامی اور شردل ٹھاکر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ واشنگٹن سندر اور سدھارتھ کول کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ٗبی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان) ٗ روہت شرما، شیکھر دھاون، اجنکیا راہانے، شریاس آئیر، منیش پانڈے، کیدار جادھو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، اکشر پاٹیل، یزویندر چاہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، بھوونیشور کمار، ہردک پانڈیا، محمد شامی اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!