پی ایس ایل ایڈیشن تھری؛ٹکٹوں کا اجراء شروع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے،پلے آ ف میچزکے ٹکٹ شائقین نجی کوریئرکمپنی کی برانچزاورآن لائن خرید سکیں گے،جس میں سب سے سستا ٹکٹ 1000روپے جبکہ وی آئی پی انکلوڑ رکے ٹکٹ کی قیمت6ہزارروپے مقرر کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وی آئی پی ٹکٹ ا نکلوڑ ر 8ہزارروپے کاتھا۔لاہورمیں پلے آف میچز20اور21مارچ کوکھیلے جائیں گے جبکہ اس لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔

error: Content is protected !!