وزیراعظم عمران خان نے مصباح الحق کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قراردے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی ہے، مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں ون ڈے اورٹیسٹ سے ہوتا ہے۔مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی

ہے۔ مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرفرازاچھا کرکٹرہے کم بیک کرسکتا ہے۔ سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دیں اورپرفارم کرکے واپس آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرزپیدا ہوں گے۔

اسی طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ

دورہ آسٹریلیا میں ماضی کے برعکس بہتر نتائج کی توقع ہے ۔ ایک انٹرویومیں مصباح نے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشین ٹیموں کو آسٹریلیا میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے لیکن ہماری لیے اچھی بات یہ ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن تجربہ کار ہے، گزشتہ دورے میں رنز کرنے والے اظہر علی، اسد شفیق

اور شان مسعود اس ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ان کا دورہ جنوبی افریقہ بھی اچھا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے نوجوان فاسٹ بالرز اور ساتھ میں یاسر شاہ بھی ہیں، یہ ٹیم پرعزم ہے لہذا آپ اچھے نتائج کی توقع

کر سکتے ہیں۔پاکستان کی ٹیم 17-2016 کے دورہ آسٹریلیا میں مصباح الحق کی زیر قیادت کسی بھی ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی 20وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی تاہم اس کے باوجود مصباح کو امید ہے کہ بالرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

error: Content is protected !!