پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،جنوبی افریقہ سکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔جنوبی افریقا کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی،ڈیوڈ ملر ، وکٹ کیپر ڈی کوک، بیرن ہینڈرکس، ہائنرک کلاسن،رضا ہینڈرکس، ڈار ڈوسن، کرس مورس، فلکوائیو اور تبریز شمسی شامل ہیں۔پروٹیز نے اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں 20 سالہ لوتھو سپالا کو بھی شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!