دیگر سپورٹسسکواش

کبھی سوچا نہیں تھا کہ جہانگیر خان دس ٹائٹل جیت جائینگے، جیف ہنٹ


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا کے شہر ہ آفاق سکواش کھلاڑی جیف ہنٹ ہے کہاہے کہ سوچا نہیں تھا جہانگیر خان دس ٹائٹل جیت لینگے ۔تفصیلات کے مطابق جیف ہنٹ کی کراچی آمد کی وجہ پاکستان اوپن سکواش چمپئن شپ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت تھی جس کیلئے انھیں عظیم جہانگیر خان نے مدعو کیا تھا۔جیف ہنٹ نے کراچی میں اپنے مختصر قیام کے دوران جہاں سکواش کے نئے کھلاڑیوں کو بہت قریب سے دیکھا وہاں وہ جہانگیرخان کی روایتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔جیف ہنٹ نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں سکواش اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے پورے کریئر میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت لطف اندوز ہوا ہوں کیونکہ ہر کھلاڑی اپنے طور پر منفرد خصوصیت کا حامل تھا ،ْمحب اللہ خان کا کھیل میرے جیسا تھا اس لیے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے مجھے مشکل ہوتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!