کرکٹ

وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ باؤلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام ہوگئے۔انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر ٹی ٹونٹی کا نتیجہ مایوس کن رہا۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان نے اچھا اسکور کر لیا تھا

تاہم باؤلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہاب ریاض کو میچ میں کھلانے کی ضرورت تھی۔انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!