ٹٰینسدیگر سپورٹس

اٹالین اوپن نووک ڈچکووچ نے جیت لیا

روم(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر ون نووک ڈچکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا ریکارڈ 36 واں ماسٹر ٹائٹل جیت لیا ہے، نووک ڈچکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے حریف ڈیاگو کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی،

جیت کے بعد نووک ڈچکووچ نے اس کامیابی کو آئندہ ہفتے شروع ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے بہترین قرار دیا ہے، اپنے ایک جاری بیان میں نووک نے کہا کہ وہ مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور پرامید ہیں کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!