کرکٹ

پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں اور آج ہونے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 جبکہ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہو سکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!