ہاکی

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ؛ پاکستان نے ملائیشیا کو 5-4 سے شکست دے دی

 سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار آغاز،

پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی،

پاکستان نے آخری ہاف میں 4 گول کیے۔

(اصغر علی مبارک)..

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 گولز سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا۔

ملائیشیا کے شہرہ ایپوہ میں شروع ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان کے سفیان خان نے پہلے کوارٹر کے 9ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم چار منٹ بعد ہی ملائیشین کھلاڑی ابوکمال اظرائے نے گول کر کے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا۔

دوسرے کواrٹر کے 28ویں منٹ میں میزبان ٹیم کے ابو کمال اظرائے نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ تیسرے کوارٹر میں بھی ملائیشیا کا پلہ بھاری رہا اور ابو کمال اظرائے نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو 1-3 کی برتری دلا دی۔

آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں قومی ٹیم نے شاندار انداز میں میچ میں واپسی کی۔

پاکستان کے سفیان خان نے 50ویں اور ذکریا حیات نے 53ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے مقابلہ 3-3گولز سے برابر کر دیا۔

میچ کے 59ویں منٹ میں ملائیشیا کے شیلوسلوریس نے گول کر کے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم اسی منٹ میں سفیان خان نے ناصرف شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مقابلہ بھی 4-4گولز سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے ابومحمود نے پینالٹی کارنر پر شاندار گول کر کے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے فتح دلوا دی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی کوارٹر میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، جو پلان دیا گیا پہلے دو کوارٹر میں اس پر عمل نہیں کر سکے۔

کپتان ہاکی ٹیم نے کہا کہ دو بار خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، جیت کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے وہ جان لڑا کر کھیلے۔

عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز کا پلان بھی بہت اچھا تھا، کوریا کے خلاف میچ کے لیے عوام دعا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!