ہاکی

ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام : سکردو میں دو روزہ ہاکی ٹرائلز کا انعقاد

ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام : سکردو میں دو روزہ ہاکی ٹرائلز کا انعقاد

پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر سکردو میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اسپیشل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سکردو میں دو روزہ ہاکی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکردو اور گردونواح سے 82 کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹرائلز کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپئن ناصر علی خان نے خصوصی طور پر سکردو کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ناصر علی خان نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی محنت اور کھیل سے وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور محنت، نظم و ضبط اور مسلسل پریکٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔

ٹرائلز کے اختتام پر اولمپئن ناصر علی خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے فراہم کردہ ہاکی اسٹکس منتخب کھلاڑیوں میں تقسیم کیں اور انہیں مستقبل میں مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں قومی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!