کرکٹ

انڈر 19 ویمنز کا اسکلز کیمپ منگل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

انڈر 19 ویمنز کا اسکلز کیمپ منگل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی۔
——————-
کراچی، 11 نومبر۔ نوازگوھر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 کی 32 ویمنز کرکٹرز کو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 19 روزہ اسکلز اور فٹنس کیمپ میں مدعو کیا ہے۔

قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے 14 اکتوبر سے 3 نومبر تک لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پانچ ٹیموں کے قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے اس ٹورنامنٹ میں 75 کھلاڑی شامل تھیں۔

منتخب کھلاڑی ان 19 دنوں کے دوران پریکٹس میچوں کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز، نیٹ سیشنز، اسکلز ڈیویلپمنٹ، فٹنس اور کنڈیشننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

یہ کیمپ آنے والے دو ہائی پروفائل ٹورنامنٹس، اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے پول کو جمع کرنے میں مدد کرے گا جو بالترتیب دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں ملائشیا میں ہونے والے ہیں۔

32 کھلاڑیوں میں عریشہ انصاری، کومل خان، لائبہ ناصر، ماہم انیس، میمونہ خالد، راویل فرحان، سمیعہ افسر اور زوفشاں ایاز پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ تھیں جس نے اس سال کے اوائل میں بنگلہ دیش میں خواتین کے انڈر 19 سہ ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔

سپورٹ اسٹاف حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ قومی خواتین ٹیم ) جویریہ رؤف (سابق پاکستانی کھلاڑی/ ریجنل کوچ) عمران خلیل (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ نیشنل ویمنز ٹیم) عثمان شاہد (انالسٹ ) اور عائشہ جلیل (منیجر ڈیولپمنٹ اینڈ پاتھ وے) پر مشتمل ہوگا۔

اسکلز اور فٹنس کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑی:

علیزہ مختیار (ملتان) امانیہ عابد (فیصل آباد) عریشہ انصاری (لاہور) اقصیٰ بی بی (ملتان)، عائشہ عمران ریاض (لاہور) باریرہ

سیف (راولپنڈی) ایشا تیر رضیہ (بہاولپور) فاطمہ خان (لاہور) فضا فیاض (لاہور) ہادیہ مینا (حویلی لکھا) ہانیہ احمر (کراچی)

کومل خان (لاہور) لائبہ ناصر (لاہور) ماہم انیس (اسلام آباد) ماہ نور رانی (ایبٹ آباد) ماہ نور زیب (مردان) ملائکہ سوہانی (لاہور)

میراب شیخ (اسلام آباد) میمونہ خالد (فیصل آباد) مناہل جاوید (لاہور) مناہل رفیق (فیصل آباد) نسرین اشرف (ملتان ) قرۃ العین (لاہور)،

راویل فرحان (لاہور) روزینہ اکرم (اسلام آباد) سمیعہ افسر (لاہور) ثناء طالب (بہاولپور) شہر بانو (ملتان) سیدہ بتول فاطمہ

(کراچی) طیبہ امداد (ایبٹ آباد) واصفہ حسین (کراچی) اور زوفشاں ایاز (واہ کینٹ)۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!