کرکٹ

خیبر پختونخوا سپورٹس رایٹرز نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس کو دوستانہ کرکٹ میچ میں شکست دے دی

دوستی میڈیا کپ کا اگلا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

خیبر پختونخوا سپورٹس رایٹرزنے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس کو 71رنزسے ہرایا۔

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک میچ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سیدنے انعامات تقسیم کئے

دوستی میڈیا کپ کا اگلا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اور اسلام آباد راولپنڈی کے سپورٹس جرنلسٹس کے درمیان دوستی میڈیا کپ کے پہلے میچ میں کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن کو 71رنزسے ہرادیا۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ میں کے پی سپورٹس رائٹرز کے کپتان عاصم شیراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

محمد یوسف نے 115 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگ کھیلی، شاہد آفریدی 53 اور ارشد یوسفزئی 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جواب میں اسلام آباد سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم مقررہ پندرہ اوورز میں 135 رنز بناسکی۔

اسلام آباد کی طرف سے جاوید خان 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، محسن علی 19 اور ایاز اکبر 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کے پی سپورٹس رائٹرز کی طرف سے ارشاد علی اور بلال آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہد آفریدی اور امجد خان کے حصے میں ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔اے آئی پی ایس کے جنرل سیکرٹری پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک میچ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سیدنے انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طیب عثمان،اور خیبریونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری ارشاد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے سپورٹس جرنلسٹس کے درمیان کرکٹ میچ ایک اہم قدم ہے،

محدود اوورز کے اس میچ کے انعقاد کا مقصد سپورٹس جرنلسٹس کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔

آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ دوستی میڈیا کپ کا اگلا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!