

پی ایس بی پشاور کی خاموشی: کھیلوں کے فروغ پر سوالیہ نشان!
پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) پشاور معلومات دینے سے گریزاں
پشاو ر سے تعلق رکھنے والے کھیلوںمیں کرپشن و شفافت لانے و کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والے صحافی نے 14 جنوری 2025 کو پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) پشاور کو رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ 2017 کے تحت ایک درخواست بھیجی تھی،
جس میں کھیلوں کے فروغ، مالی معاملات اور عملے کی تفصیلات پر معلومات طلب کی گئی تھیں۔ لیکن حیران کن طور پر، PSB پشاور نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا!
اس درخواست میں درج ذیل معلومات طلب کی گئی تھیں:
کھیلوں کے فروغ کے اقدامات: 2023-24 اور 2024-25 کے دوران پی ایس بی پشاور کی سرگرمیاں، ٹریننگ کیمپس اور کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کی تفصیلات۔
کھیلوں کے ایونٹس: ان دو مالی سالوں میں منعقدہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کی مکمل فہرست، مقامات اور بجٹ کی تفصیلات۔
آمدنی کے ذرائع: PSB پشاور کی طرف سے 2023-24 اور 2024-25 میں حاصل ہونے والی آمدنی، اسپانسرشپ اور مالی معاونت کی تفصیلات۔
ملازمین کی فہرست: PSB پشاور میں کام کرنے والے ملازمین کی فہرست، ان کے عہدے، ذمہ داریاں اور تنخواہوں کی تفصیلات۔
عوام کا پیسہ، عوام کا حق! کھیلوں کی ترقی میں شفافیت ضروری ہے! کیا PSB کو عوامی فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں؟



