ہاکی

ایف آئی ایچ نیشن کپ : ہاکی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈکوچ کے سپرد

ایف آئی ایچ نیشن کپ : ہاکی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈکوچ کے سپرد

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ کے سپرد کی ہے۔

ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلیئرز کی نگرانی کر رہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سیلیکٹ کریں گے۔

بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!