ہاکی

آصفہ بھٹو زرداری انٹر ڈویژن ویمنزہاکی چیمپئن شپ:کراچی اور بینظیر آباد فائنل نے جگہ بنالی

بی بی آصفہ بھٹو زرداری انٹر ڈویژن ویمنزہاکی چیمپئن شپ:کراچی اور بینظیر آباد فائنل میں

تیسری پوزیشن کے لئے لاڑکانہ سکھر مد مقابل،

ڈی سی بے نظیر آباد عبدالصمد نظامانی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

نواب شاہ/کراچی (سپورٹس رپورٹ)کراچی اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اورصوبائی سیکریٹری اسپورٹس منورعلی مہیسر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آ باد محکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر انتظام شہید بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں جاری تین روزہ چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے

جس میں کراچی،لاڑکانہ،سکھر اور شہید بے نظیر آباد نے کامیابی حاصل کی۔کراچی اور شہید بے نظیر آباد نے اپنے گروپ سے سر فہرست رہتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہیدبے نظیر آبادعبدالصمد نظامانی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ اعزازی مہمانان گرامی میں میئر نواب شاہ قاضی عبدالرشید بھٹی،ڈپٹی میئر چوہدری مبشر آرائیں،

ٹاؤن چیئر مین ایچ ایم خواجہ سیدعاطف حسین زیدی،چیئر مین اولڈ نوابشاہ ٹاؤن حیات کاکیپوٹہ اورارشد قریشی ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی کو آرڈینیٹر شامل ہیں۔

عبدالرحیم راجپوت ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فیسر شہید بینظیر آ باداور ڈویژنل کوآرڈینیٹر اسپورٹس کے مطابق چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں سکھر ڈویژن نے حیدرآباد کو6-0سے قابو کر لیا۔

سکھر کی جانب سے علیشاہ شہزاد نے چار گول اسکور کئے جبکہ لائبہ نے دو گول کئے۔ دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے میر پور خاص کو3-0 سے ہرا یا۔اس کی جانب سے سارہ نے دو اور شازیہ نے ایک گول اسکور کیا۔ کھیلے گئے

تیسرے میچ میں کراچی ڈویژن نے سکھر کو 6-0سے شکست دی اور فائنل میں نشست کنفرم کی،فاتح ٹیم کی جانب سے مومل نے تین،اقرا نے دو جبکہ روماسا نے ایک گول اسکور کیا۔

دوسرے دن کے چوتھے اور آخری میچ میں شہید بے نظیر آباد نے لاڑکانہ ڈویژن کو دل چسپ مقابلے کے بعد2-0سے زیر کیا۔اس کی جانب سے فضا الطاف اور شفاعت زہرہ نے گول اسکور کئے۔

سید حسن عسکری چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہیں جبکہ امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں ذولفقار حسین،

رضوان خان،غفران بخاری،عرفان طاہر،سمیرا نسیم محمد ارشد، مس قمر،مس رانا،فضا الطاف،فضیلہ بھٹی،کنول تاج اورمیمونہ مظہر شامل ہیں۔فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ لاڑکانہ اور سکھر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!