دیگر سپورٹس

اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا

اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (نوازگوھر) اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا. لیزر سٹی باولنگ کلب،صفا گولڈ، اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا.

جبکہ محمد حسین چھٹہ اور سیلم بیگ نے دوسری اور دانیال شاہ اور افضال اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اعجاز الرحمن اور جنید شفیق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی چیمپئن شپ کی مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج جمعرات کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!