کرکٹ

پشاور ، انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ ‘اسلامیہ نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی

انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ ‘اسلامیہ نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اسلامیہ کالج پشاور نے گورنمنٹ کالج پشاور کوہرا دیا‘

گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 104 رنز پربنائے ‘ اسلامیہ کالج کی طرف سے ثنااللہ نے چار جبکہ شاہ فصیل بونیرے نے دو اورعباس عالم نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ‘

جواب میں اسلامیہ کالج پشاور کے کپتان عطاءالرحمان شینواری نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 60 اور رومان نے 28 زنر بنائے جس کی بدولت اسلامیہ کالج نے باآسانی ہدف حاصل کرلیا ‘

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور ٹرائلز میںبہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور یہ اس کی ہی کامیابی کی بدولت ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی ‘

سلیکشن کمیٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی کا بھرپور تعاون حاصل رہا‘

صرف میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلامیہ کالج کی تمام کھیلوں کی ٹیموں میں بہترین پلیئرز منتخب کئے جاتے ہیں اور ہمیں ہر میدان میں کامیابیاں حاصل ہوتی ہیںاور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!