اسنوکر

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کو 3-1 فریمز سے شکست دی، جس کے بعد پاکستانی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کیوئسٹ محمد آصف اوراسجد اقبال نے اپنے جارحانہ کھیل اوردرست شاٹس کے ذریعے بھارت کے کھلاڑی پنکج اڈوانی، ادیتیا مہتا اوربریجیش دامانی کو میدان میں ناکام کیا۔

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور فوکس کے ذریعے اہم فریمزجیت کرٹیم کو فائنل کی راہ پر گامزن کیا، میچ کے اختتام پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے خیرسگالی کے طور پرایک دوسرے کے ہاتھ ملائے۔

اس فتح کے بعد پاکستان کی ٹیم عالمی سطح پراپنی قابلیت کا لوہا منوا چکی ہے اور فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر قومی سطح پرکھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے اور امید ہے کہ پاکستان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!