کرکٹ

نیپال نے ویمنز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

خواتین بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیپال نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

پہلے پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 میں نیپال بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیپال کی ٹیم نے 170 رنز کا مشکل ہدف 17ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر کے میگا ایونٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔

نیپال کی جانب سے بنیتا پون اور سوشما تھمنگ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بنیتا پون نے 46 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ سوشما تھمنگ نے 36 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کی پُراعتماد اسٹروک پلینگ نے پاکستان کی بولنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جس سے نیپال کی کامیابی مزید آسان ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 170 رنزبنائے تھے، بیٹرمہرین علی نے شاندار 55 رنزکی اننگز کھیل کرٹیم کومضبوط آغاز فراہم کیا جبکہ بشریٰ اشرف نے 48 رنز بنا کرمجموعے کو قابل دفاع بنانے میں اہم کردارادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں مریم جہانگیرنے 17، رمشہ شبیر نے 4، ارمین طارق نے 10 اور حوریہ ملک نے 4 رنز اسکور کیے۔

شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے تاہم نیپالی ٹیم فائنل میں فیورٹ کے طور پرابھرکر سامنے آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!