فٹ بال

اے ایف سی انڈر 17 کوالیفائرز میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

اے ایف سی انڈر 17 کوالیفائرز میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

ریاض :(ویب ڈیسک ) ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) انڈر 17 کوالیفائرز میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

اے ایف سی انڈر 17 کوالیفائرز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمبوڈیا کو شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ، عبدالصمد اور حمزہ یاسر نے گول سکور کیے۔

میچ کے دوران قومی ٹیم نے مجموعی طور پر بہتر کھیل پیش کیا، تاہم بعض کھلاڑیوں کی فٹنس اور بال پر جلد بازی تشویش کا باعث رہی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اگلے میچ سے قبل ان خامیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خیال رہے پاکستان اب اپنا اگلا میچ میزبان کرغزستان کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!