باکسنگ

نیشنل گیمز باکسنگ: آرمی نے 12گولڈ میڈلز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا

نیشنل گیمز باکسنگ:آرمی نے 12گولڈ میڈلز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 35ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین مقابلوں میں مجموعی طور پر 12گولڈ میڈلز اور واضح برتری کے ساتھ میلہ جیت لیا۔

کے پی ٹی اسپورٹس کمپیکس پر کھیلے گئے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان آرمی نے مردوں کے باکسنگ مقابلوں میں پانچ گولڈ اور چار سلور میڈلز جبکہ خواتین میں سات گولڈ اور ایک سلور میڈلزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنرل ٹرافی جیتی۔

نیوی نے مردوں میں تین گولڈ،دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا نے دو گولڈ،دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،خواتین میں ایچ ای سی نے ایک گولڈ،ایک سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ دوسری

جبکہ نیوی نے دو سلور اور چار برا نز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی،واپڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی جبکہ پنجاب نے دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی،

سندھ کے باکسرز نے مردوں میں ایک سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز میں سندھ کی کوئی بھی باکسر کوئی میڈل نہیں جیت سکی۔

فائنل باؤٹس کے نتائج کے مطابق مردوں کے 50کلوگرام میں نیوی کے ساجد رشید نے گولڈ،آرمی کے محمد فہیم نے سلور جبکہ ایچ ای سی کے شیرعلی اور واپڈا کے جہانزیب نے برانز،

55 کلوگرام میں واپڈا کے سمامہ رحمان نے گولڈ،آرمی کے قدرت اللہ نے سلور جبکہ پی اے ایف کے خضر عالم اور کے پی کے محمد عامر نے برانز،

60کلوگرام میں آرمی کے محمد قاسم نے گولڈ،پی اے ایف کے نوید اشرف وسیم نے سلور جبکہ ایچ ای سی کے محمد احمد اور نیوی کے اورنگ زیب نے برانز،

65کلوگرام میں نیوی کے افضال خان نے گولڈ،آرمی کے ابرار علی نے سلور جبکہ بلوچستان کے رافع خان اور پی اے ایف کے مہروز علی نے برانز،70کلوگرام میں آرمی کے گل زیب نے گولڈ،واپڈا کے نقیب اللہ نے سلور

جبکہ ایچ ای سی کے ضیا الرحمان اور نیوی کے تبارک نے برانز،75کلوگرام میں نیوی کے جواد حسین نے گولڈ،آرمی کے معراج احمد نے سلور جبکہ واپڈا کے جواد احمد اور پولیس کے داؤد لطیف نے برانز،80کلوگرام میں واپڈا کے عامر خان نے گولڈ،نیوی کے قیصر علی نے سلور

جبکہ ایچ ای سی کے احسان اللہ اور پولیس کے عظمت اللہ نے برانز،85کلوگرام میں آرمی کے زیشان علی نے گولڈ،واپڈا کے نعمت اللہ نے سلور جبکہ

بلوچستان کے کامران خان اور سندھ کے اشہد نے برانز،90کلوگرام میں آرمی کے عرفان خان نے گولڈ،نیوی کے انس محمود نے سلور جبکہ بلوچستان کے جمال شاہ اور پنجاب کے دانیال علی اشرف نے برانز اور 90پلس کلوگرام میں آرمی کے اظہر نے گولڈ،سندھ کے یاسر جمیل نے سلور جبکہ واپڈا کے ثنا اللہ اور ایچ ای سی کے اسد اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے48کلوگرام میں آرمی کی ام البین نے گولڈ،نیوی کی گوہر تاج نے سلور جبکہ ایچ ای سی کی آمنہ اور آرمی کی ماریہ نے برانز،51کلوگرام میں آرمی کی ماریہ نے گولڈ،نیوی کی مریم نے سلور جبکہ آزاد جموں کشمیر کی کاشفہ ایمان اور پنجاب کی طیبہ ریاض نے برانز،54کلوگرام میں آرمی کی ملائکہ زاہد نے گولڈ،

کے پی کی عائشہ نے سلور جبکہ نیوی کی عائشہ اور ایچ ای سی کی اریبہ نے برانز،57کلوگرام میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے گولڈ،ایچ ای سی کی کائنات بتول نے سلور جبکہ کے پی کی مناحل اورواپڈا کی شاہیب یوسف نے برانز،60کلوگرام میں آرمی کی مہرین بلوچ نے گولڈ،

واپڈا کی سوہیر درانی نے سلور جبکہ ایچ ای سی کی فاطمہ اور نیوی کی اسما نے برانز،65کلوگرام میں ایچ ای سی کی سجیہا نے گولڈ،آرمی کی دعا زہرہ نے سلور جبکہ نیوی کی معظمہ علی اور آزاد جموں کشمیر کی کومل اخلاق نے برانز،70کلوگرام میں آرمی کی سارہ نے گولڈ،

پنجاب کی نور العین فاطمہ نے سلور جبکہ آزاد جموں کشمیر کی فاطمہ اور نیوی کی اذکا نے برانز اور 75کلوگرام میں آرمی کی افرا خرم نے گولڈ،پنجاب کی طاہرہ وسیع نے سلور جبکہ بلوچستا ن کی لطیفہ اور ایچ ای سی کی معظمہ نے برانز میڈل جیتا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!