Games

سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

کوئٹہ: پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان محمد خان المعروف سلطان گولڈن نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

سلطان گولڈن نے 2022 میں قائم ہونے والا تیز ترین ریورس کار ڈرائیوں کا عالمی ریکارڈ توڑکر تیزترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس کے علاوہ سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں بھی نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے ریورس ریمپ جمپ کے دوران 121.72 فٹ کا شاندار جمپ لگایا، جبکہ اس سے قبل اس کی عالمی حد 89 فٹ اور 3.25 انچ تھی۔

تیزترین ریورس ڈرائیو کار کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی، ایونٹ میں گورنر بلوچستان جعفرمند وخیل اور وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ میں سول وعسکری حکام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے، میگا ایونٹ کو دیکھنے کےلئے مختلف ممالک کے مبصرین بھی موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!