پاکستان انڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر19 کو 70 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ انڈر19 کے سیمی فائنل میں۔
آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر19 کو 70 رنز سے ہرادیا۔
دبئی 16 دسمبر۔ پاکستان انڈر19 ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
منگل کے روز اس نے گروپ اے کے اپنے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 کو 70 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
جواب میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 ٹیم 37 اعشاریہ 5 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز میں احمد حسین چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ سمیرمنہاس نے پانچ چوکوں کی مدد 44 سے رنز بنائے۔وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے یوگ شرما نے تین اور نسیم خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
متحدہ عرب امارات کی اننگز میں ایان مصباح نے 12چوکوں کی مدد سے 77 رنز سکور کیے۔ان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان انڈر 19نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی میزبان ٹیم کی آخری 7 وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔
عبدالسبحان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 19 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل21 دسمبر کو کھیلاجائے گا۔



