کرکٹ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی بھارت کے خلاف جارحانہ سنچری

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی بھارت کے خلاف جارحانہ سنچری

دبئی : انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی اوپنر سمیر منہاس نے صرف 71 گیندوں پر جارحانہ سنچری جڑ دی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر سمیر مناس نے اج شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں سینچری داغ دی جس سے پاکستان کو بہت ہی مضبوط بنیاد مل گیا ہے۔

سمیر نے صرف 71 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس میں 12 چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔ وہ اب بھی فیس پر موجود ہے اور 76 گیندوں پر 111 رنز کر چکے ہیں۔ یہ سمیر کی ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری ہے کیونکہ انہوں نے پہلے میچ میں ہی ملیشیا کے خلاف 177 رنز کیے تھے۔

سیمی فائنل میں بھی بنگلہ دیش کے خلاف انہوں نے 69 ناٹ آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

سمیر جن کا تعلق ملتان سے ہے ایک اور ابھرتے ہوئے کرکٹر عرفات منہاس کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عرفات 2024 کے یوتھ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!