کرکٹ

مچل اسٹارک دسمبر 2025 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دسمبر 2025 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک کو یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ہوم ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ملا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مچل اسٹارک نے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ایشز سیریز کی فتح کے بعد یہ اعزاز ملنا ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں شائقین کے سامنے اس تاریخی سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ایک یادگار لمحہ ہے جسے ٹیم طویل عرصے تک یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی توجہ اب اگلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تیاری پر مرکوز ہے۔

اس ایوارڈ کی دوڑ میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بھی شامل تھے۔

جسٹن گریوز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ جیکب ڈفی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر کے بلیک کیپس کو 2-0 سے کامیابی دلائی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!