دیگر سپورٹس

یتیم وبے سہارہ بچوں کیلئے "اسپیشل سپورٹس فیسٹیول” آج پشاور میں شروع ہوگا۔

یتیم وبے سہارہ بچوں کیلئے "اسپیشل سپورٹس فیسٹیول” آج پشاور میں شروع ہوگا۔

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام زمونگ کور کے یتیم و بے سہارا بچوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول 21 جنوری کو ماڈل انسٹی ٹیوٹ فار سٹیٹ چلڈرن زمونگ کور چارسدہ روڈمیں منعقد ہوگا۔

جس میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، کبڈی، باسکٹ بال، رسہ کشی، اتھلیٹکس، والی بال اور میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقدہونگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹرآپریشن جمشید بلوچ، ڈائریکٹر ماڈل انسٹی ٹیوٹ صداقت اللہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔۔

ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کا مزید کہناتھاکہ 21 جنوری سے شروع ہونے والا فیسٹیول 24 جنوری تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترندہونگے

جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ہونگے۔

ان مقابلوں میں زمونگ کور پشاور کے لڑکے اور لڑکیاں، زمونگ کورایبٹ آباد، سوات کیمپس، ڈی آئی خان کیمپس، اخپل کور سوات، ایس او ایس اور دیگر یتیم بچوں کے اداروں سے تقریباً 500 سے زائد بچے ان مقابلوں کا حصہ ہونگے۔

ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ان بچے کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں یہ اپنا ٹیلنٹ منواسکیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!