
نیپال کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف جارحانہ انداز میں حاصل کرتے ہوئے 16ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے Jason Holder نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بیٹنگ میں Shai Hope نے 61 اور Shimron Hetmyer نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ بھی اپنے ابتدائی تینوں میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔



