
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری جڑ دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم نے 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی ہے۔
انہوں نے اننگ میں 12 چوکے اور چار چھکے لگائے، بابر نے رواں سیزن کی دوسری سنچری اسکور کی ہے۔
علاوہ ازیں بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ 2026 میں 500 رنز مکمل کرلیے ہیں اور وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز کرنے والے پلیئر بن گئے۔
بابر اعظم نے چوتھی مرتبہ پی ایس ایل سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل بابر نے 2024، 2023 اور 2021 میں بھی 500 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان نے 3 جبکہ فخر زمان، کوشال مینڈس نے ایک ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔



