پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ
پاکستان انڈر 19 ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی

پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ
رپورٹ ; شکیل الرحمان : پاکستان انڈر 19 قومی انڈر 19ٹیم آج بروز اتوار لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے اور براستہ دبئی رات کو انگلستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے 15 رکنی پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کیا ۔دورے کا آغاز 2 ستمبر کو تاریخی اروندل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں واحد یوتھ ٹیسٹ سے ہوگا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار یوتھ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
فرحان یوسف کو قومی انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ فرحان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر میں اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس لیے انگلینڈ کے مشکل کنڈیشنز میں ان کی قیادت اور کارکردگی پر خصوصی نظر ہوگی۔
عثمان خان پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور خود کو ایک قابلِ اعتماد اوپننگ آپشن کے طور پر منوا چکے ہیں۔
گزشتہ عرصے کے دوران عثمان خان نے پراعتماد بیٹنگ اور مشکل حالات میں ذمہ دارانہ انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 کے قابلِ بھروسہ اوپنرز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف ان کی کارکردگی نے خصوصاً انہیں نمایاں شناخت دلائی ہے۔
بھارت کے خلاف ایک انڈر 19 میچ میں عثمان خان نے 94 گیندوں پر 60 رنز کی صبر آزما اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز میں تکنیک، تحمل اور دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت نمایاں ہوئی۔ نوجوان بلے باز نے مشکل مرحلے میں وکٹ پر ٹھہر کر اپنی ٹیم کے لیے قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
عثمان خان کی ایک اور شاندار کارکردگی آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے دوران سامنے آئی، جب انہوں نے اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کے خلاف اہم مرحلے پر 85 گیندوں پر 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
ان کی اس کارکردگی نے پاکستان کو مشکل ہدف کے تعاقب میں سنبھالا دیا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی ملا۔
اس اننگز نے ثابت کیا کہ عثمان خان دباؤ کی صورتحال میں ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئی گیند کا سامنا ہو یا مشکل ہدف کا تعاقب، انہوں نے اپنی تکنیک اور اعتماد کے ذریعے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اب انگلینڈ کا دورہ عثمان خان کے لیے ایک نیا اور بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز، جہاں گیند کے سوئنگ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور پچز فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہوسکتی ہیں،
اوپننگ بلے باز کی تکنیک اور مزاج کا سخت امتحان لیتی ہیں۔ ایسے میں عثمان خان کی کارکردگی پاکستان انڈر 19 کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
فرحان یوسف کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نئے عزم اور بلند عزائم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے، جبکہ عثمان خان بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنے دعوے کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ کو ہمیشہ ایسے نوجوان اوپنرز کی ضرورت رہی ہے جو نئی گیند کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوسکیں اور اننگز کی مضبوط بنیاد فراہم کریں۔ عثمان خان نے حالیہ کارکردگی کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عثمان خان کے لیے انگلینڈ کا یہ دورہ محض ایک اور سیریز نہیں بلکہ اپنے نام کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ یہ دورہ انہیں یہ ثابت کرنے کا موقع فراہم کرے گا کہ ان حب کے اندر وہ تحمل، تکنیک اور صلاحیت موجود ہے جو انہیں پاکستان کرکٹ کی اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں مدد دے سکتی ہے۔
پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ محمد سیام، عبدالسبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب پر مشتمل ہے، جبکہ اسپن باؤلنگ میں لیفٹ آرم رِسٹ اسپنر محمد حذیفہ اور لیفٹ آرم اسپنر نقاب شفیق شامل ہیں۔
آل راؤنڈ شعبے میں علیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور حائم خان ٹیم کو اضافی توازن فراہم کریں گے، جبکہ حمزہ ظہور اور عبدالقادر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بیٹنگ میں فارحان یوسف کے ساتھ عثمان خان اور حسنین عباس ڈار نمایاں بیٹرز ہیں۔
۔اسکواڈ میں شامل فارحان یوسف، عبدالصبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد سیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان پہلے ہی پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑی قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور ہوں گے، جبکہ راؤ افتخار انجم فاسٹ باؤلنگ کوچ، زہیب خان اسپن باؤلنگ کوچ اور ہمایوں فرحت فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے گے۔ نان ٹریولنگ ریزروز عباس آفریدی، علی حسنین بادشاہ،



