Gamesدیگر سپورٹس

پاکستان میں ٹین پن بولنگ کے فروغ کے لیے اہم اجلاس

پاکستان میں ٹین پن بولنگ کے فروغ کے لیے اہم اجلاس

اسلام آباد: پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن (PTBF) کے صدر اعجاز الرحمان اور نائب صدر خالد راجہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر حسین اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے بین الصوبائی رابطہ (IPC) محترمہ مہرین ساجد سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر اعجاز الرحمان اور نائب صدر خالد راجہ نے پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں پاکستان میں ٹین پن بولنگ کے فروغ، ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔

پریزنٹیشن میں ملک بھر میں ٹین پن بولنگ کو مزید منظم اور فروغ دینے، نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے،

کھلاڑیوں کی تربیت و سرپرستی، جدید سہولیات کی فراہمی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں ٹین پن بولنگ کے مستقبل، کھیل کے دائرہ کار کو ملک بھر میں وسعت دینے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور نائب صدر خالد راجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹین پن بولنگ کو ایک مضبوط اور عالمی معیار کے کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!