کرکٹ

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ کا طریقہ کار واضح کردیا

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ کا طریقہ کار واضح کردیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ دینے کا طریقہ کار واضح کردیا ہے ایوارڈ جیتنے والی ایک فرنچائز کو دو لاکھ امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا

ایوارڈ کا مقصد پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

پہلے ایچ بی ایل پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ کے لیے پی ایس ایل سیزن 3 سے 11 تک فرنچائزز کے ڈویلپمنٹ کام کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اگلے سال سے ایوارڈ کے لیے گزشتہ ایک سال کی کھلاڑی اور کرکٹ ڈویلپمنٹ کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ ایوارڈ جیتنے والی فرنچائز کے تعین کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے گا پہلے مرحلے میں فرنچائزز پی ایس ایل کی جانب سے وضع کردہ فریم ورک کے تحت اپنی کارکردگی کی خود درجہ بندی کریں گی

جس کے بعد کمیٹی شواہد کی بنیاد پر ان اسکورز کی جانچ پڑتال کرے گی کمیٹی ہر فرنچائز کی جانب سے کھلاڑیوں کی ترقی اور کرکٹ ڈویلپمنٹ کے اقدامات اور منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لے گی

اس مقصد کے لیے پانچ مختلف پیمانوں کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

پہلے پیمانے میں کھلاڑیوں کے پاتھ وے اور ڈویلپمنٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کا حتمی اسکور میں 25 فیصد حصہ ہوگا دوسرے پیمانے میں فرنچائز کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اثر اور میچ میں کردار کا جائزہ لیا جائے گا

جس کا تناسب 10 فیصد ہوگا تیسرا پیمانہ ہائی پرفارمنس انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ہوگا اور حتمی اسکور میں اس کا حصہ 15 فیصد ہوگا چوتھے پیمانے کے تحت گراس روٹ سطح کی سرگرمیوں اور مردوں و خواتین کی ڈومیسٹک کرکٹ میں فرنچائزز کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا

جس کا تناسب 20 فیصد ہوگا پانچواں پیمانہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم سے متعلق ہوگا جس کا حتمی اسکور میں حصہ 10 فیصد مقرر کیا گیا ہے ان پانچ پیمانوں سے مجموعی طور پر 80 فیصد اسکور حاصل ہوگا جبکہ بقیہ 20 فیصد اسکور شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے طے کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!