فٹ بال

قومی فٹ بالر ناصر جمیل نے پی ایف ایف ڈی لائیسنس سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس پاس کر لیا

قومی فٹ بالر ناصر جمیل نے پی ایف ایف ڈی لائیسنس سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس پاس کر لیا

اسلام آباد ; ہما فٹ بال کلب اسلام آباد کے تعلق رکھنے والے قومی فٹ بالر ناصر جمیل نے پی ایف ایف ڈی لائیسنس سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس پاس کر لیا۔

پی ایف ایف ڈی لائیسنس سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس کے شرکاء کو قومی کوچز اور انسٹرکٹرز اختر محی الدین اور سفی اللہ نے تربیت دی۔

ہما فٹ بال کلب اسلام آباد کےصدر سید ذاکر حسین نقوی نے ناصر جمیل کو کورس پاس کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ناصر جمیل کے پی ایف ایف ڈی لائیسنس سرٹیفکیٹ فٹ بال کوچنگ کورس پاس کرنے سے ہما کلب کے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

یہ کورس 16 سے 20 ستمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ناصر جمیل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) فٹ بال ٹیم کی ٹیم کی طرف سے بھی قومی فٹ بال ٹورنامنٹس میں بھی کھیلتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!