
ایشین گیمز: پاکستان کی اسکواش میں تین شاندار فتوحات
ناگویا (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 میں ٹیم پاکستان نے اسکواش کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک تین کامیابیاں حاصل کرلی ہیں
مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان نے نیپال کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے محمد عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو 3-0 سے شکست دی
جبکہ نور زمان نے فلپائن کے وان ایرو ڈالیڈا کو 3-0 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اس طرح پاکستان نے اسکواش کے مقابلوں میں اب تک تین فتوحات اپنے نام کی ہیں



