راولپنڈی میں عرفات کا طوفان، انگلینڈ کا غرور خاک میں!
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، دوسرا ون ڈے - پاکستان کی شاندار فتح

راولپنڈی میں عرفات کا طوفان، انگلینڈ کا غرور خاک میں!
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ شروعات میں پاکستان لڑکھڑا گیا۔ فخر زمان پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، صائم ایوب 8 رنز بنا کر چلے گئے۔
پاکستان کا اسکور 59 پر 3 اور پھر 81 پر 4 ہو گیا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 200 بھی نہیں کر پائے گا۔
حسن نواز اور عرفات منہاس نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
حسن نواز: 74 گیندوں پر 79 رنز، 5 چوکے اور 4 چھکے۔ ان کی اننگز نے ٹیم کو سنبھالا دیا
عرفات منہاس: 58 گیندوں پر 59 رنز، 9 چوکوں کے ساتھ۔ پہلی ون ڈے ففٹی فہیم اشرف نے آخر میں 26 گیندوں پر تیز 39 رنز بنائےان تینوں کی بدولت پاکستان نے 50 اوورز میں 302/9 کا مضبوط اسکور بنا لیا۔
آخری 8 اوورز میں پاکستان نے 80 رنز بٹورے۔ پاکستان کی 87 رنز سے گرج دار فتح، ٹرائی سیریز میں سب پر بھاری راولپنڈی اسٹیڈیم میں آج کرکٹ نہیں، قیامت آئی تھی اور اس قیامت کا نام تھا عرفات منہاس!
حسن نواز نے کہا گھبرانا نہیں ہے!
74 گیندوں پر 79 رنز، کلاس، اعتماد، چوکے، چھکے۔ ہر شاٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان لڑے گا۔اور دوسری طرف سے آیا وہ لڑکا جس نے آج سب کا دل جیت لیا، عرفات منہاس! 58 گیندوں پر 9 چوکوں کے ساتھ 59 رنز۔
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرز کو ایسے مارا جیسے گلی کی کرکٹ ہو۔ آخر میں فہیم اشرف نے 26 گیندوں پر 39 رنز کا تڑکا لگایا اور پاکستان 302 تک پہنچ گیا۔ ایک فائٹنگ ٹوٹل!
جواب میں انگلینڈ نے اڑان بھری۔ بین ڈکٹ اور ٹام بینٹن نے 91 رنز جوڑ کر پاکستانی باؤلرز کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ لگا کہ یہ ہدف بہت چھوٹا ہے۔
اور پھر… کپتان نے گیند عرفات کو دی اور کہانی بدل گئی!
جو آیا، عرفات کا شکار بنا۔ ٹام بینٹن بولڈ! کپتان ہیری بروک صرف 5 پر ڈھیر! جیمی اوورٹن، عادل رشید، جارڈن کاکس، ول جیکس… ایک کے بعد ایک، سب قطار میں!
8.4 اوور، 40 رنز، 6 وکٹیں، اکانومی 4.62انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 پر ڈھیر۔ 38.4 اوور میں کہانی ختم۔آج عرفات نے صرف میچ نہیں جتایا، تاریخ بنائی ہے۔
پاکستان کی 54 سالہ ون ڈے تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ کسی نے ایک ہی میچ میں ففٹی اور 5 وکٹیں لی ہوں۔ اس سے پہلے صرف دو نام تھے… شاہد آفریدی اور عبدالرزاق۔ اور اب تیسرا نام…
عرفات منہاس ملتان کا فخر! اسٹیڈیم میں نعرے لگ رہے تھے، پاکستان زندہ باد! اس جیت کے ساتھ پاکستان ٹرائی سیریز میں 2 میں سے 2 میچ جیت کر ٹاپ پر راج کر رہا ہے۔



