
ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ و ریجنل فی میل سپورٹس گالا اختتام پزیر ہو گیا
ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ و ریجنل فی میل سپورٹس گالا اپنی تمام تر رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پزیر ہو گیا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر)ثناء اللہ اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے
جبکہ انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید رحمن اسسٹنٹ عاقب رقیب سپورٹس ایسوسی ایشن کے شاہد اشرف محمد شیراز شیراز اعوان راجہ نفیس عنصر محمود سردار عارف منظورمہمند حمزہ خان محمد شاکر ساجد رفیق مغل زاہد خان تنولی محمد آصف فی میل انسٹرکٹر اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجودتھی
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سٹی سپورٹس کمپلیکس اور جلال بابا آڈیٹوریم میں فی میل سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا
حسمیں والی بال بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس باسکٹ بال جوڈو کراٹے سکواش اور تائیکوانڈو کے مقابلے منعقد ہوئے والی بال میں خالد کلب نے مشتاق کلب کو ہرا کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
باسکٹ بال میں ایبٹ آباد ریڈ نے ایبٹ آباد واٹ کو شکست دی جبکہ بیڈمنٹن میں حمزہ خان کلب نے شاکر کلب کو شکست دے دی ٹیبل ٹینس میں زاہد کلب نے ساجد مغل کلب کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
جوڈو میں مختلف کیٹگری میں بچیوں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئی گولڈ سلور اور برانز میڈلز اپنے نام کر لئے تائیکوانڈو میں ایبٹآباد تائیکوانڈو کلب نے سٹی تائیکوانڈو کلب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی
سکواش میں جان شیر سکواش کلب نے سٹی سپورٹس سکواش کلب کلب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لیجبکہ رسہ کشی میں بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی برن ہال کی بچیاں چھائی رہیں
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید رحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ زیادہ سے زیادہ منعقد ہونے چاھیئیں
تاکہ بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح کے مواقع مل سکیں انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ان بچیوں کی تفریح کے لئے مزید ایسے ایونٹ منعقد کرائے گی تاکہ انکی ذہنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے



