فٹ بال

فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ

فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ

ویب ڈیسک ; برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور معروف نشریاتی شخصیت گیری لینیکر کو یہودیوں کے خلاف ایک بیان دینے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر گیری لینیکر کو نوکری سے نکال دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں ایک بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

64 سالہ گیری لینیکر، جو انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان اور موجودہ دور کے معروف فٹبال پریزنٹرز میں سے ایک ہیں، نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فلسطین حمایتی گروپ کی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں “چوہے” کی تصویر بھی تھی، جو تاریخی طور پر یہودی مخالف سمجھی جاتی ہے۔

اگرچہ لینیکر نے اس پوسٹ پر معافی مانگ لی، لیکن مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد، انہیں اور ان کے ادارے کو خاصا دباؤ محسوس ہوا۔ نتیجتاً، بی بی سی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اینکر نے اس سیزن کے اختتام پر ادارے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!