Author: newseditor

  • راجرفیڈرر ریکارڈ چوتھی بار سپورٹس پرسنالٹی منتخب

    راجرفیڈرر ریکارڈ چوتھی بار سپورٹس پرسنالٹی منتخب

    سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور کنگ آف گرینڈ سلم راجر فیڈرر کو ریکارڈ چوتھی مرتبہ سال کی اسپورٹس پرسنالٹی منتخب کیا گیا ۔36 سالہ فیڈرر رواں برس کے اوائل میں 6 ماہ انجری کے سبب کورٹس سے دور رہنے کے بعد آسٹریلین اوپن میں واپس آئے اور ٹائٹل جیت کر خود کو ایک بار پھر عظیم کھلاڑی منوالیا۔انہوں نے اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ٗروراں سال ان کی فتوحات کا ریکارڈ 52-5 رہااور اس کارکردگی کے بدولت وہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچے۔اس سے قبل وہ 2004، 2006 اور 2007 میں بھی برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے اسپورٹس پرسنالٹی کا خطاب جیت چکے ہیں۔فیڈرر کے علاوہ مرحوم عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی اور جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ 3،3 بار اس اعزاز کو پانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

     

  • قائداعظم گیمز،اسلام آباد نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

    قائداعظم گیمز،اسلام آباد نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

    اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں اسلام آباد نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، گذشتہ روز اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضیٰ شاہ نے اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے کوآرڈینیٹر محمد رمضان قصوری کے ہمراہ تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، جبکہ اس موقع پر سیکرٹری رانا تنویرجاویداور فنانس سیکرٹری عدنان سمیع بھی موجود تھے، تربیتی کیمپ میں 15 مرد اور 15 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کو کوچ عدنان احمد تربیتی دے رہے ہیں، قائداعظم بین الصوبائی گیمز 25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، آزادجموں وکشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

     

  • چیف آف ایئر سٹاف ویمن و پاکستان اوپن مینز سکواش ٹورنامنٹ آج سے

    چیف آف ایئر سٹاف ویمن و پاکستان اوپن مینز سکواش ٹورنامنٹ آج سے

    پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف ویمن اینڈ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (آج) اتوارسے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہین،انہوں نے کہا کہ دو الگ الگ ایونٹس ہونگے،خواتین کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ مردوں کا 17 سے 23 دسمبر تک ہوگا، خواتین کے ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کے ٹورنامنٹ کی 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں 28 کھلاڑی حصہ لیںگی جن میں6 پاکستانی اور 22 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں غیر ملکی کھلاڑیوںکاتعلق ہانگ کانگ،مصر،آسٹریلیا،ملائیشیاء،فرانس،بھارت، سوئٹزرلینڈاور ایران سے ہے،خواتین کا ایونٹ 17 سے 22 دسمبرتک کھیلا جائے گا،17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 دسمبر کو مین رائونڈ، 20 دسمبرکوکوارٹرفائنل، 21 دسمبرکوسیمی فائنل جبکہ 22 دسمبرکو فائنل کھیلا جائیگا۔ مردوں کے ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑی کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیاء، ویلز، امریکہ سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے، مردوں کے ایونٹ میں 17 اور 18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 اور 20 دسمبرکو مین رائونڈ، 21 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 22 دسمبرکو سیمی فائنل جبکہ 23 دسمبرکو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

     

     

  • بھارت اور سری لنکا کا فیصلہ کن ون ڈے آج

    بھارت اور سری لنکا کا فیصلہ کن ون ڈے آج

    بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے آج ویشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم بھارت نے دوسرے ون ڈے میں مہمان سری لنکن ٹیم کو با آسانی زیر کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کیا ۔ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں پر دباؤ ہو گا اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

     

  • انٹر یونیورسٹی اتھلیٹیکس ویمن چیمپئن شپ آج سے

    انٹر یونیورسٹی اتھلیٹیکس ویمن چیمپئن شپ آج سے

    پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتما م دو روزہ اڑتیسویں ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی اتھلیٹیکس ویمن چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب بروز اتوار (آج )صبح 10بجے واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

     

    آج سے

  • بین الصوبائی قائداعظم گیمز:تربیتی کمپیس شروع

    بین الصوبائی قائداعظم گیمز:تربیتی کمپیس شروع

    دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے گئے ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے 545کھلاڑیوں کی کوچنگ کیلئے تربیتی کمپیس شروع ہوگئے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کوچز کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے اب وہ دور نہیں رہا کہ روایتی ٹریننگ سے میڈلز جیتے جا سکیں،اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لئے جدید تقاضوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

    کھلاڑیوں کی فٹنس کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، اس کے بغیر کھلاڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ کوچز میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے تربیتی کیمپس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کریں،سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے،ہم سب کی خواہش ہے کہ تمام کھلاڑی محنت کریں اور دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں اورپہلے سے زیادہ میڈلز جیت کر آئیں۔تربیتی کیمپس 23دسمبر تک جاری رہیں گے،ہفتہ کے روز تمام گیمز کے کیمپس شروع ہوگئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کوچ محمد نواز ڈوگر ، جمنازیم ہال میں تیکوائڈوکی تربیت رئیس الرحمان جبکہ بیڈمنٹن کے کیمپ میں لیاقت علی نے کھلاڑیوںکی تربیت کی ہے،اسی طرح ٹیبل ٹینس ، جوجسٹو،باکسنگ اور ریسلنگ سمیت 19گیمز کے کیمپس شروع ہوگئے ہیں۔

  • سابق کپتان سٹووا کے بیٹے کی انٹری

    سابق کپتان سٹووا کے بیٹے کی انٹری

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے صاحبزادے ول سدرلینڈ نائب کپتان ہوں گے۔ سابق کپتان سٹیو وا کے بیٹے آسٹن وا بھی میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سکواڈ میں جیسن سانگھا ، ول سدر لینڈ ، زیویئر ، برائنٹ، جیک ، زیک ، جیرڈ ، رائن ، بیزٹر ، نیتھن ، جوناتھن ، لائڈ ، جیسن ، پرم اور آسٹن وا شامل ہیں۔ سابق آسٹریلین پیسر رائن ہیرس کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • سویتلانا  کزنٹسواکی آسڑیلین اوپن میں شرکت غیر یقینی

    سویتلانا کزنٹسواکی آسڑیلین اوپن میں شرکت غیر یقینی

    شہرہ آفاق روسی ٹینس سٹار سویتلانا کزنٹسوا آئندہ برس شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ روسی کھلاڑی کزنٹسوا نے اپنے بیان میں بتایا کہ کلائی کی انجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اسلئے ٹینس کورٹ میں واپسی کا کوئی صحیح وقت نہیں بتا سکتیں۔ واضح رہے کہ امریکن سٹار سرینا ولیمز کے کوچ پیٹرک نے بھی اپنے بیان میں xx1toto  کہا ہے کہ پریکٹس کے بعد ہم مشاورت سے ہی ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

     

  • امام الحق اور جنید بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں

    امام الحق اور جنید بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اوپنر امام الحق اور فاسٹ باؤلر جنید خان بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنے ڈیپارٹمنٹ حبیب بینک کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ گزشتہ روز بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے آخری میچ شروع ہو گئے، تمام ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں سے محروم ہیں۔ ان کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازع ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے، حبیب بینک کے کوچ کبیر خان بھی ٹی ٹین کی کوچنگ کے لئے شارجہ چلے گئے ہیں، بینک میچ میں کوچ کبیر خان، کپتان احمد شہزاد اور اہم ترین کھلاڑیوں سے محروم ہے۔ حبیب بینک کے عمر گل ، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ ٹیسٹ سپنر عبدالرحمن، احمد شہزاد کی جگہ کپتانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پاؤں میں فنگس کی بیماری لگ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں ایک ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان کا پاؤں بنگلا دیش پر یمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوا تھا۔ وہ بھی فٹ نہیں اور اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ یوبی ایل اہم ترین میچ میں اپنے کھلاڑیوں عمر اکمل ، سہیل خان، محمد نوازاور عامر یامین کی خدمات سے محروم ہے ۔ رومان رئیس والدہ کی علالت کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔ واپڈا کے کامران اکمل، وہاب ریاض، میچ کے لئے دستیاب نہیں ۔ سوئی گیس کے شعیب ملک اور محمد عامر بھی موجود نہیں ہیں۔

     

  • محمد آصف کا صبر جواب دے گیا

    محمد آصف کا صبر جواب دے گیا

    مسلسل نظر انداز کئے جانے پر دلبرداشتہ محمد آصف پی سی بی کیخلاف پھر پھٹ پڑے،فاسٹ باؤلر نے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے شکار کرکٹرز کیلئے بورڈ نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے،سات برس قبل جو کچھ بھی ہوا اس کی سزا بھگت چکا ہوں لیکن سزا ختم ہونے کو نہیں آ رہی۔محمد آصف کے مطابق بدعنوانی کے شکار کرکٹرز کیلئے پی سی بی نے ڈبل سٹینڈرڈ بنا رکھا ہے کیونکہ وہ سات سال قبل کی جانے والی اپنی غلطی کی سزا بھگت چکے اور اس پر بہت زیادہ شرمندگی بھی ہے لیکن آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سب کچھ کرنے پر بھی کوئی صلہ نہیں مل رہا بلکہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کسی نے رابطہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ہے۔ ان کا گلہ ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کی کسی کو کوئی فکر نہیں اور نہ ہی کسی نے فارم اور فٹنس دیکھنے کی زحمت کی ہے۔ گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے میں واپڈا کو مدد فراہم کرنے والے پیسر کی حالیہ سیزن میں بھی شاندار کارکردگی رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فٹنس ٹیسٹ سے گزرنے کیلئے تیار ہیں تاہم بورڈ کا دہرا معیار اپنی جگہ قائم ہے۔ محمد آصف کے مطابق محمد عامر کو تو بغیر کسی خاص کارکردگی کے موقع دے دیا گیا مگر انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ محمد آصف نے مزید کہا کہ صرف اللہ جانتا ہے کہ دوبارہ کب پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا لیکن وہ محنت کرتے رہیں گے اور باقی انحصار بورڈٖ اور سلیکٹرز پر ہے جن کو سمجھنا چاہئے کہ کرکٹ ہی ان کا روزگار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی بال کے باؤلر ہیں اور ساری دنیا اس مہارت کو تسلیم کرتی ہے۔

     

error: Content is protected !!