انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف دوسرے میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔پاکستانی بولر شاہین آفریدی نے میچ کے دوران گیند فیلڈ کرتے ہی اسے بیٹر عفیف حسین کی جانب پھینکا تھا۔
جرمانے کے ساتھ شاہین آفریدی کے ڈسپلنری پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔
ٹیم ابوظہبی نے ہفتہ کو ابوظہبی T10 میں دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف چار وکٹوں سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ ٹیم ابو ظہبی کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے وورٹن نے آندرے رسل کو ایک چھکا اور ایک چوکاکی مدد سے اور نویں اوور میں 17 رنز بنائے۔ اوورٹن نے آخری اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر 9 رنز بنائے آخری گیند پر 5 رنز کی ضرورت تھی۔ حامد حسن انجری کے باعث آخری گیند نا کروا سکے ۔ انور علی کو آخری گیند کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈینی بریگز نے فائنل ڈیلیوری کو ٹاپ ایج کیا اور باو¿نڈری کے قریب رسل نے گیند کو پکڑ کر واپس گراو¿نڈ میں پھینک دیا۔ تاہم، ریسل نے کیچ لیتے وقت باو¿نڈری رسی کو ٹچ کیا اور یوں آخری گیند پر چھکا لگ گیا اور ٹیم ابوظبی نے فتح اپنے نام کی ۔ ٹیم ابوظہبی کی اننگز کے آغاز میں وینندو ہسرنگا نے شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے کپتان لیام لیونگسٹون، کولن انگرام، کرس بینجمن اور مارچنٹ ڈی لینج کو آو¿ٹ کرتے ہوئے ٹیم ابوظہبی 5.3 اوورز میں 6وکٹوں پر51رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد اوورٹن اور بریگز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ٹیم ابوظہبی کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل، فیڈل ایڈورڈز نے ٹام بینٹن کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد دکن گلیڈی ایٹرز کو ہلا کر رکھ دیا اور پہلے ہی اوور میں ٹام مورز کو بغیرکسی اسکور کے آو¿ٹ کر دیا۔ نوین الحق نے گلیڈی ایٹرز کے لئے مشکلا ت میں مزید اضافہ کیا جب انہوں نے ٹام کوہلر-کیڈمور اور آندرے رسل کو لگاتار گیندوں میں آو¿ٹ کر دیا،اس طرح گلیڈی ایٹرز4.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر18رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد، وینندو ہسرنگا نے دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااورانہوں نے پانچویں اوور میں نوین الحق کو دو چوکے لگائے اور پھر اگلے اوور میں ڈینی بریگز کی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا دیا۔ تاہم، ہسرنگا ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ایک تیز سنگل لینے کی کوشش میں آوٹ ہو گئے اوڈین اسمتھ نے گلیڈی ایٹرز کے لئے مرکزی کردار ادا کیا اور اس نے نویں اوور میں مارچنٹ ڈی لینج کو دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر گلیڈی ایٹرز کا سکور 87/7 تک پہنچا دیا۔ اسمتھ کی 11 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز نے ان کی ٹیم کو 10 اوورز میں 97/9 کے مسابقتی اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ مختصر سکور: ٹیم ابوظہبی 99/6 (جیمی اوورٹن 33*، لیام لیونگسٹون 21، وینندو ہسرنگا 4-12) دکن گلیڈی ایٹرز (اوڈین اسمتھ 34، وینندو ہسرنگا 30، فیڈل ایڈورڈز 2-10 سے) ٹیم ابوظہبی نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے چلی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ 0-3 گول سے جیت لیا، انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس پریکٹس میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان رانا وحید، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول سکور کئے۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے پینلٹی کارنر پر ایک گول اور دو فیلڈ گول سکور کئے، پریکٹس میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس کے دو سیشن بھی منعقد ہوئے۔جس میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے بہتر پرفارم کرتے ہوئے دونوں سیشن جیت لئے پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے چلی ہاکی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آؤٹس سیشن میں 1-4 اور 2 -5 گول سے شکست دی۔ ان پریکٹس میچز سیشن کو آف کیمرہ رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان جونیئر ہاکی سکواڈ کل کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گا۔ ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر کھیلا جائیگا اس میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو 11:30 بجے دن بمطابق پاکستان ٹائم کھیلے گی۔
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن تائیکوانڈوٹیم ورلڈچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل (22نومبر)اسلام آباد سے ریاض، سعودی عرب روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے بتایاکہ منیجر صبا شمیم اور ہیڈکوچ ناجیہ خان کی قیادت میں پاکستان ویمن تائیکوانڈو ٹیم نقش ہمدانی (-53کلوگرام)، نور رحمان(-57کلوگرام) اور زویا صابر (-62کلوگرام) پر مشتمل ہے۔ تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ، ورلڈ تائیکوانڈو کے زیراہتمام 24سے 28نومبر 2021ء تک سعودی عرب کے شہرریاض میں منعقدہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میںچیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت اور غیرملکی کھلاڑیوں سے مقابلوں کے بعد پاکستان ٹیم کوبہترین تیاری کاموقع ملاہے اورانشاء اللہ ورلڈچیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرے گی، اس سے خواتین کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہترہوگی اور اگلے سال ہونیوالے انٹرنیشنل مقابلوں کی بہترین تیاری کاموقع ملے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 14 کھلاڑی لاہور سے ڈھاکہ پہنچ گئے،تمام کھلاڑیوں کی آج کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی
ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر کھلاڑیوں کو اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ ملنے کی اجازت ہوگی
ڈھاکہ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، محمد عباس، فواد عالم، امام الحق، عابد علی ،عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، کامران غلام، نسیم شاہ اور زاہد محمود شامل نعمان علی، بلال آصف، سعود شکیل اور ساجد خان بھی ڈھاکہ پہنچ گئے
ٹیم ابوظہبی نے ابوظہبی ٹی 10 کے پانچویں سیزن میں ہفتے کے روز ناردرن واریئرز کو 21 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ کپتان لیام لیونگ اسٹون نے 23 گیندوں پر 68* رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم ابوظہبی کو اپنے 10 اوورز میں 132/5 کا مجموعی اسکور کرنے میں مدد فراہم کی اور اس کے بعد ٹیم ابوظہبی کے گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے واریئرز کو 111/ تک محدود کردیا۔
کینر لیوس نے تیسرے اوور میں جیمی اوورٹن کو تین چھکے لگا کر ناردرن واریئرز کو کھیل میں رکھا، تاہم ڈینی بریگز نے اگلے اوور میں پٹیل اور کینر لیوس کو آو¿ٹ کرکے ٹیم ابوظہبی کے لیے فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کپتان روومین پاول نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کے ساتھ اپنی ٹیم کے لئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے زیادہ تعاون نہیں ملا۔ نوین الحق نے میچ کو مکمل طور پر ٹیم ابوظہبی کے حق میں جھکا دیا جب انہوں نے نویں اوور میں پاول اور جارڈن کو آوٹ کر کے وارئیرز کو اپنے ہدف سے 37 رنز پیچھے ہٹا دیا
اس سے قبل ناردرن واریئرز کے گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے ٹیم ابوظہبی کو مشکل میں ڈالے رکھا لیکن ہارڈ ہٹنگ پال سٹرلنگ کو سمت پٹیل نے دوسرے اوور میں پہلی گیند پرآوٹ کیا کرس گیل کو پانچویں اوور میں صرف 9 رنز پر ریاد ایمرت نے آو¿ٹ کر دیا۔ ناردرن واریئرز کا کھیل پر مکمل کنٹرول اس وقت رک قائم رہا جب انہوں نے ٹیم ابوظہبی کو 8 اوورز میں 80/5 تک محدود کردیا۔
تاہم، لیام لیونگسٹون نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہر کیااور انہوں نے نویں اوور میں جوشوا لٹل کی گیند پر چار چھکے اور دو چوکے لگائے اور ٹیم ابوظہبی کا سکور 115/5 تک پہنچا دیا۔ لیونگ اسٹون نے بڑے شاٹس لگاتے ہوئے آخری اوور میں کرس جارڈن کو دو چھکے مارے۔ ابوظہبی کی ٹیم نے آخری اوور میں 17 رنز بنائے ۔اور مخالف ٹیم کو ایک اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہے ۔
ڈوین براوو کی دہلی بلز نے ہفتے کے روز بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد ابوظہبی T10 میں ایک اور فتح حاصل کی۔ دہلی بلز نے ٹاس جیتنے کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ ٹائیگرز کو اپنے 10 اوورز میں 69/6 تک محدود کردیا۔ شیرفین ردرفورڈ اورآئن مورگن کی بہترین اننگز نے دہلی بلز کو 8.1 اوور میں ہدف مکمل کر لیا۔ دہلی بلز کے رحمن اللہ گرباز اننگز کی پہلی گیند پر لیوک ووڈ کا شکار ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے ریلی روسو کو آو¿ٹ کر کے بلز کو 1.2 اوور میں 9/2 پرمحدود کر دیا۔ دی بلز اس وقت مزید مشکل میں تھی جب محمد حفیظ چوتھے اوور میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔تاہم، ردرفورڈ نے ٹام ہارٹلی کی گیند پر دو چوکے لگائے اور میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔ ایون مورگن نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قبل ازیںدہلی بلز بنگلہ ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دئے۔ فضل الحق فاروقی نے دوسرے ہی اوور میں آندرے فلیچر اور کپتان فاف ڈو پلیسس کو آو¿ٹ کر دیا ٹائیگرز 8/2 پر مشکلات کا شکار ہوئے ، عادل رشید نے بھی حضرت اللہ زازئی اور جانسن چارلس کی وکٹیں لے کر دہلی بلزکی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔ روماریو شیفرڈ نے بینی ہاویل کو بولڈکیا تو اس وقت بنگلہ ٹائیگرز نے 5.5 اوورزمیں 6وکٹوں پر 28اسکور کیا تھا۔ تاہم، اسورو اڑانا (14 گیندوں پر 21* رنز) اور جیمز فالکنر (13 گیندوں پر 19* رنز) نے اپنی اننگز کے آخری چار اوورز میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یوں 25 گیندوں پر 41 رنز کی شراکت نے ٹائیگرز 10 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 69 بنانے میں کامیاب ہو ئے
مختصر اسکور: دہلی بلز 71/4 (شیرفین ردرفورڈ 27، ایون مورگن 26، جیمز فالکنر 2-9) بنگلہ ٹائیگرز کو 69/6 (اسورو اڑانا 21، جیمز فالکنر 19*، عادل رشید 2-6) دہلی بلز نے بنگلہ ٹائیگرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام ھونے والے دوسرے انڈر23 انٹر ریجنل جونیئر نیشنل کبڈی چیمپئن شپ ایشیئن سٹائل جو کہ نشتر جمنیزیم ھال پنجاب سپورٹس بورڈ میں کھیلی جا رہی ہے آج بھی 6 میچ کھیلے گئے ۔اج مہمان خصوصی پاکستان واپڈا کے سپورٹس سیکرٹری رزاق گل تھے جبکہ رانا محمد سرور سیکرٹری فیڈریشن خواجہ اختر عباس خزانچی کبڈی فیڈریشن بھی موجود تھے ۔ پہلا میچ کویٹہ 14 سے پشاور 47 سے جیت لیا۔دوسرا میچ بنوں22 سرگودھا45 سے جیتا۔تیسرا میچ سکھر16 سے ملتان 46 جیت لیا ۔ چوتھا میچ سرگودھا 27 کے مقابلے میں پشاور نے54 نمبروں سے جیتا۔پانچواں میچ بنوں اور کویٹہ کے مابین ھوا ۔ جو نے سےبنوں نے38 -65 کے نمبر سے جیتا۔جبکہ چھٹا میچ لاھور اور فیصل آباد کے درمیان ھوا ۔ جو لاھور نے۔46 کے مقابلہ۔59 سے جیت لیا۔ اس طرح پشاور ۔ سرگودھا۔ لاھور اور فیصل آباد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کل صبح 9 بجے پہلا سیمی فائنل پشاور بمقابلہ فیصل آباد اور 10 بجے دوسرا سیمی فائنل لاھور اور سرگودھا کے مابین ھو گا فائنل 2 بجے ھو گا۔
پشاور( سپورٹس رپورٹر) لاہور گرین کلب کے نعمان الیاس نے 61 ویں نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ جیت لی ، 285 کے گراس سکور کے ساتھ پہلی ، کراچی کے سلمان جہانگیر نے 293 کے سکور کے ساتھ دوسری ، عمر خالد نے 294 کے سکور کے ساتھ تیسری ، صائم شازلی نے 299 سکور کے ساتھ چوتھی ، حسین احمد نے 300 سکور کے ساتھ پانچویں اور حمزہ خٹک نے 300 کے سکور کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ، حامنہ امجد لیڈیز چیمپئن قرار پائیں سینئر مقابلوں میں لاہور جمخانہ کے کرنل وقار احمد نے 235 گراس سکور کے ساتھ پہلی ، ذاکرحسین 237 گراس سکور کے ساتھ دوسرے اور طارق محمود 237 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے
نیٹ کے مقابلوں میں کرنل مسعود ملک 210 سکور کے ساتھ پہلے ، ڈاکٹر ارشد جاوید 217 سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ اظار الحبیب 221 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، گراس مقابلوں میں پی اے ایف کراچی کی حامنہ امجد 217 اسکور کے ساتھ پہلے پاکستان چیمپئن رمشاء اعجاز 223 سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ پرخہ اعجاز 230 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ، مینز نیٹ مقابلوں میں مردان کے محمد 278 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ،لیڈیز نیٹ مقابلوں میں راولپنڈی گالف کلب کی آمنہ 202 سکور کے ساتھ پہلے ، بشریٰ فاطمہ211 سکور کیساتھ دوسرے اور اینا جمیل 214 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی
لانگسٹ ڈرائیو کے مقابلوں میں کوئٹہ گالف کلب کے حاجی اسحاق 253 یارڈز کے ساتھ پہلے ، کراچی گالف کلب کی خرم خان 261 یارڈز کے ساتھ دوسرے سینئر منز کیٹگری میں احمد جمیل صدیقی 263 یارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے لیڈیز مقابلوں میں پرخہ اعجاز 266 یارڈز کے ساتھ پہلے ، رمشاء 248 سکور کے ساتھ دوسرے اور حانیہ فاروق 237 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر رہی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 114 گالفرز نے شرکت کی چار روزہ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائر کمانڈ ایئر وائس مارشل احسان الحق نے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈیا پہنچ گئی، نیو دہلی آمد پر قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کا استقبال پاکستانی ہائی کمیشن نے کیا۔ انڈیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسن خان نے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔ ظہرانہ کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ اولمپین دانش کلیم کی قیادت میں بھوبنیشور روانہ ہوگئی۔
https://youtu.be/MoZ5OSY6N64
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پریکٹس میچز کے سلسلہ میں 21 نومبر کو چلی اور 22 نومبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی ۔ان پریکٹس میچز کو آف کیمرہ رکھا جائیگا۔ عالمی جونیئر ہاکی کپ ایونٹ کا آغاز 24نومبر کو ہوگا جس میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔