Author: newseditor

  • ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد 22 سے 30 نومبر تک ہوگا

    ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد 22 سے 30 نومبر تک ہوگا

    اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے زیر اہتمام ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول 2021 کا اغاز 22 نومبر کو کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوگا، 22 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والے 9 روزہ اسپورٹس فیسٹول میں سجاس ممبران سمیت مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والے 250 سے زیادہ میڈیا پرسن ایکشن میں نظر آئیں گے، فیسٹول میں کرکٹ، ہاکی فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرم ریسلنگ اور اسنوکر کو شامل کیا گیا ہے


    فیسٹول کے دوران پہلے مرحلے میں 22 سے 26 نومبر کے دوران اصغر علی شاہ اسٹیڈیم اور انو بھائی پارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، کرکٹ ایونٹ میں جیو نیوز، اے آر وائی، بول نیوز، آج نیوز، روزنامہ دنیا، جی این این نیوز، 24 نیوز، ریڈیو پاکستان، سجاس ریڈ اور سجاس بلوز کی ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی روز کھیلے جانے والے میچز میں اے آر وائی کا مقابلہ آج نیوز سے جبکہ روزنامہ دنیا کا مقابلہ سجاس ریڈ سے ہوگا،۔ کرکٹ ایونٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا ہاوسز سے وابستہ خواتین کے درمیان کرکٹ کا نمائشی میچ بھی شیڈول ہے


    فیسٹول کے دوسرے مرحلے میں 27 سے 30 نومبر کے دوران کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، نیا ناظم اباد اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال، کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ گلستان جوہر میں اسنوکر کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا


    سجاس کے صدر و ٹورنامنٹ سیکریٹری آصف خان اور سجاس کے سیکریٹری و چیف آرگنائزر اصغر عظیم نے اسپورٹس فیسٹول کے لئے تعاون کرنے پر محکمہ کھیل سندھ، عیسیٰ لیب، اے او کلینک، ورچوئل ایکسز، نیا ناظم اباد، کے ایچ اے، کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، انو بھائی پارک کی انتظامیہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں شریک ٹیموں اور انفرادی طور پر مختلف کھیلوں میں شریک ہونے والے کسی بھی کھلاڑی سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی گئی ہے، سجاس ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے تاہم اس سال سجاس نے اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے

  • صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ

    صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ

    انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی ہیڈ کوارٹرز بی آئی ایس ای مردان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا کیلئے مختلف مقابلہ جات میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء و طالبات پر مشتمل مختلف مقابلوں کیلئے ہاکی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹک کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان کھیلوں کیلئے بیڈمنٹن اور ایتھلیٹک (لڑکوں) پر مشتمل ٹیم 20نومبر کو روانہ ہوگی جبکہ بیڈمنٹن (لڑکوں اور لڑکیوں) کی ٹیمیں 27نومبر کو روانہ ہو ں گی جبکہ ہاکی کے مقابلہ جات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ میٹرک بورڈ کے اسپورٹس سیکشن نے ان ٹیموں کا انتخاب مختلف اسکولوں کے درمیان ٹرائلز کے بعد کیا ہے ٹیمیں روانہ کرنے سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ٹیموں کیلئے نیک خواشہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیمیں اپنے شہر اپنے بورڈ اور اپنے اسکول کا نام یقینا بلند کریں گی

    انہوں نے ٹیموں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کھیلیں ان مقابلہ جات میں اسپرٹ کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس کے حوالے سے اسکولوں کو بھی آگاہی دیں گے کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلہ جا ت منعقد کرائیں کیونکہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے میٹرک بورڈ ہر سطح پر ان مقابلہ جات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس عمران طارق، فیلڈ سپروائزر امین عبدالعلی بھی موجود تھے۔

  • زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال کوالیفائنگ رائؤنڈ کا آغاز

    زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال کوالیفائنگ رائؤنڈ کا آغاز

    سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہوگیا، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر نے افتتاح کیا، اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، شاہد مسعود، نعمان خان، جاوید اقبال، طارق خان، سبط رضا، محسن خان و دیگر بھی موجود تھے

    پہلے روز جامع کراچی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ کھوکھر کلب شاہ فیصل ٹکالونی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا، جس میں کراچی یونیورسٹی نے مد مقابل آئی او بی ایم یونیورسٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی 2-0 سے شکست دی، زون جی کوالیفائنگ رائونڈ میں پانچ یونیورسٹییز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، مہمان خصوص شاہ نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، اس سطح پر کھیلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس کھیل میں اہم مقام حاصل کرلیں، ایونٹ میں اگلے روز سرسید یونیورسٹی کا مقابلہ دیوان یونیورسٹی سے ہوگا..

  • مجھے آرام نہیں دیا گیابلکہ ڈراپ کیا گیا،مشفیق الرحیم

    مجھے آرام نہیں دیا گیابلکہ ڈراپ کیا گیا،مشفیق الرحیم

    بنگلا دیش کے وکٹ کیپر و بیٹسمین مشفق الرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان بنگلادیش سیریز میں آرام نہیں دیا گیا ہے بلکہ انہیں ڈراپ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشفق الرحیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سچ کہوں تو، میں ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچا ہوں کہ جب مجھے کسی کو بتانا پڑے کہ مجھے آرام کی ضرورت ہے۔مشفق الرحیم نے کہا کہ میں یقینی طور پر دستیاب ہوں، میں کیوں نہیں ہوں گا؟

    ظاہر ہے کہ میرا ورلڈ کپ مایوس کن تھا اور پاک بنگلادیش سیریز میرے لیے ایک بہترین موقع تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دستیاب ہیں جس پر میں نے کہا کہ یقینا میں دستیاب ہوں لیکن مجھے بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر نے مجھے ڈراپ کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے۔

  • اے بی ڈی ویلیئرز تمام طرز کی کرکٹ کو خبرباد کہہ گئے

    اے بی ڈی ویلیئرز تمام طرز کی کرکٹ کو خبرباد کہہ گئے

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد ان کا 18 سال سے زائد عرصے پر محیط ناقابل یقین کیرئیر ختم ہو گیا۔اے بی ڈی نے ٹوئٹر پر لکھا، یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے گھر کے پچھلے صحن میں میرے بڑے بھائیوں کے ساتھ شروع ہونے والی کرکٹ سے لے کر آج تک میں نے یہ کھیل خالص لطف اور جوش کے ساتھ کھیلا ہے، اب 37 سال کی عمر میں، وہ شعلہ اب اتنا تیز نہیں جلتا ہے۔ڈی ویلیئرز کے مطابق یہ وہ حقیقت ہے جسے مجھے قبول کرنا چاہیے اور ہو سکتا ہے یہ بہت اچانک لگے اسی لیے میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں، میں نے اپنا وقت گزار لیا ہے اور کرکٹ میرے ساتھ غیر معمولی طور پر مہربان رہی ہے۔

    2004 میں اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی، تمام فارمیٹس میں انہوں نے 20014 رنز بنائے اور ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ رہی۔یاد رہے کہ انہوں نے مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ڈی ویلیئرز کی قیادت میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی لیکن اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے شاندار کیرئیر میں حاصل کیے گئے کئی ذاتی اعزازات میں سے ڈی ویلیئرز کے پاس سب سے زیادہ آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر ایوارڈز کا مشترکہ ریکارڈ ہے۔ورات کوہلی اور ڈی ویلیئرز یہ ایوارڈ تین تین مرتبہ جیت چکے ہیں۔

  • محمد عامر کی صحت یابی کیلئے قومی کرکٹرز دعا گو

    محمد عامر کی صحت یابی کیلئے قومی کرکٹرز دعا گو

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد عامر کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔جمعرات کے روز محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صحت سے متعلق ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں ان کا بتانا تھا کہ میں کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا لیکن اب بہتر ہوں۔

    ان کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ مجھے مکمل صحتیابی کے لیے دعائوں کی ضرورت ہے، کورونا وائرس ہونے کے سبب ہی اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا۔فاسٹ بالر محمد عامر کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ کے بعد جہاں کرکٹ شائقین اور محمد عامر کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا وہیں ساتھی کرکٹرز نے بھی انہیں صحتیابی کی دعائیں دیں۔محمد عامر کو جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں دینے والوں میں کرکٹر حسن علی، سرفراز احمد، سہیل تنویر اور عتیق الزمان سر فہرست ہیں۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر رواں سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

  • پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے تمام ممبران کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی

    پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے تمام ممبران کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی

    بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان میں موجود قومی سکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی، ارکان کی کوویڈ رپورٹ منفی آگئی۔پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کی کووڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوجانے کے بعد اب 21 نومبر کو بنگلا دیش روانگی شیڈول ہے جہاں وہ بنگلا دیش میں پہلے سے موجود ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

  • ٹم پین آسڑیلوی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے

    ٹم پین آسڑیلوی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دستبرداری کا فیصلہ مشکل رہا، لیکن میری فیملی، کرکٹ اور میرے لیے اچھا ہے، میرا عمل اس معیار سے نہیں ملتا کہ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کروں۔ٹم پین نے کہاکہ نازیبا پیغامات کے معاملے پر افسوس ہے، فیملی کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے کہا ہے کہ ٹم پین ایشیز سیریز میں بحیثیت کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو نا زیبا میسجز کے سکینڈل کا سامنا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے خلاف نا زیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

  • ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول سافٹ بال چیمپئین شپ ،  کویئنز اسٹارز نے پرلز اسٹارز کو فائنل میں شکست دیدی

    ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول سافٹ بال چیمپئین شپ ، کویئنز اسٹارز نے پرلز اسٹارز کو فائنل میں شکست دیدی

    سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول سافٹ بال چیمپئین شپ کے فائنل میں کویئنز اسٹارز نے پرلز اسٹارز کو ایک دلچسپ معرکے کے بعدپانچ کے مقابلے چھ رنز سے شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا سینٹ پال انگلش ہائی اسکول میں کھیلے گئے فائنل میں کویئنز اسٹارز کی جانب سے بھومیکا درمیندر نے 2 جبکہ درشا رمیش اور دیشا رمیش نے 1 ایک رنز بنائے پرلز اسٹارز کیجانب سے ایلما نشاط، سیدہ عائشہ، رطابہ اور سیدہ گھانیہ نے 1ایک رنز اسکور کئے پرلز اسٹارز کی پچر رائنہ پرویز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی چیمپئین شپ میں اسکول کے چاروں ہاؤسزکی ٹیموں نے حصّہ لیا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، کیتھولک بورڈ کے سیکریٹری انتھونی ڈی سلوا، سینٹ پال انگلش ہائی اسکول ایوننگ شفٹ کی پرنسپل مونا روزڈی سلوا، پرنسپل مارننگ شفٹ لینی ڈائس، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، اسکول کوآرڈینیٹر الزبتھ گل، کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فراز اعجاز، سینئیراسپورٹس ٹیچر مسز ناہیدلیاقت کھلاڑیوں اورطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے اسکولز و کالجز میں سافٹ بال ایونٹس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں

    ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول چیمپئین شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ اسکولوں کی سطح پر سافٹ بال سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے میں بہت مدد ملے گی چیمپئین شپ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان میں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کی نمائندگی کریں گی سینٹ پال انگلش ہائی اسکول کی پرنسپل مونا روز ڈی سوزا نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کی صلاحیتیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی کسی طور کم نہیں ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلوں کا بہترین انفراسڑکچر اور مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور استعمال کرکے ملکی اور بین القوامی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کرسکیں

    سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ بد قسمتی سے آج ہمارے ملک میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہیں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان بھرپور عزم اور ولولے کا ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے مشن میں مصروف عمل ہے فیڈریشن کیجانب سے سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے اس کھیل کو اسکول وکالجزکی سطح پر مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ نہ صرف طلبہ و طالبات کو اس کھیل سے متعلق آگاہی حاصل ہو بلکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع بھی میسر آ سکیں

  • بین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی سندھ کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

    بین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی سندھ کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

    سندھ تھروبال ایسوسی ایشن نےبین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی سندھ کی ٹیم کے اعزاز میں منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں وہاج سکول سسٹم کراچی کے ڈین وہاج حسین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر جعفر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان ترین بھی موجود تھے۔

    مہمان خصوصی وہاج سکول سسٹم کراچی کے ڈین وہاج حسین نے کامیابی حاصل کرنے والی سندھ کی خواتیں ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد پیش کی۔ اور وہاج حسین نے سندھ کی ٹیم کی کامیابی پر ٹیم کی کوچ امہ لیلی کلثوم اور ٹیم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کی ٹیم آئندہ بھی مختلف ٹورنامنٹس میں صوبے کا نام روشن کرے گی، انہوں نے کہاکہ ہمارا سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

    اس موقع پر موجود سندھ خواتین ٹیم کی کوچ امہ لیلی کلثوم نے کہاکہ صوبے میں تھروبال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خواتین ٹیم کا بین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔چیمپین شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان شامل تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر سندھ کی خواتین کھلاڑیوں کو فیڈریشن تربیت کے مواقع فراہم کرے تو یہ کھلاڑی کافی تعداد میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

error: Content is protected !!